Group Hero

عالمی پاکستانی کمیونٹی

408,056 members

دنیا بھر کے ساتھی پاکستانیوں کے ساتھ جڑیں 🌍 اپنے سفر کا اشتراک کریں، اپنے ورثے کا جشن منائیں، اور ان لوگوں کے ساتھ گھر میں محسوس کریں جو واقعی اسے حاصل کرتے ہیں۔

Group share karain
Zehra

@zehra398825

about 12 hours ago

اسے کہنا! قسم لے لو۔۔!🖤

تمہارے بعد اگر ہم نے

کسی کا خواب دیکھا ہو
کسی کو ہم نے چاہا ہو
کسی کو ہم نے سوچا ہو
کسی کی آرزو کی ہو✨

کسی کی جستجو کی ہو
کسی کی راہ دیکھی ہو🍂

کسی کا قرب مانگا ہو
کسی کو ساتھ رکھا ہو
کسی سے آس رکھی ہو
کوئی امید باندھی ہو

کوئی دل میں اتارا ہو
کوئی تم سے پیارا ہو..!🖤

کوئی دل میں بسایا ہو
کوئی اپنا بنایا ہو
کوئی روٹھا ہو تو ہم نے اُسے
رو ۔۔رو منایا ہو..!

کسی کی یاد کا موسم
میرے آنگن میں آیا ہو..!
کسی سے بات کرنے کو
کبھی یہ ہونٹ ترسے ہوں

کسی کی بے وفائی پر
کبھی یہ نین برسے ہوں

کبھی راتوں کو اُٹھ اٹھ کر
تیرے دکھ میں نہ روۓ ہوں😢
تمہارے بعد ہم ایک پل بھی
اگر جو چین سے سوۓ ہو💔

کبھی جگنو، کبھی تارا
کبھی ماہتاب دیکھا ہو 🌑

اسے کہنا! قسم لے لو

تمہارے بعد اگر ہم نے
کسی کا خواب دیکھا ہو🥀
قسم لے لو ..!

اسے کہنا! قسم لے لو😢

1 Like
1
Share karain
Rana Umar

@ranaumar381

about 16 hours ago

search kro Feeder? 😄

media
Share karain
Raja banglani

@raja9170030

about 21 hours ago

Asslam ali kum kise hai ap

Share karain
Musa Shah

@03007503222

1 day ago

Assalam o alaikum

Share karain
Bassam Habib

@living

5 days ago

AsAlam o alaikum Pakistaniyo... Ki pe krne ooo??? Yar koi rishta hi lab deo.

1 Like
Share karain
Abdul Wahab

@abdulwahab165

5 days ago

Chor diye wo kaam ....jinke bury thy anjam

Share karain
Saud Ali

@Saud1686635

8 days ago

Koi gareeb si larki mil jye jisko Mai apna piyar aor Dunia ki ab khushia dei Sako
Usko jaan bana lu

Share karain
Abrar Ahmad

@abrarahmad007

9 days ago

کچھ عرصہ پہلے میں نے یہ غزل لکھی، پڑھ کر اپنی راۓ کا اظہار کریے گا۔

اُن کی آنکھوں کے سمندر میں بہے رہتے ہیں
ہم تو اک عجب سحر میں کھوئے رہتے ہیں
وہ جو بولیں تو بہاریں بھی پکار اٹھتی ہیں
اُن کی باتوں سے تو گلزار سجے رہتے ہیں
روبرو آتے نہیں ایک بھی پل وہ ہمارے
خوابوں میں میرا ہاتھ پکڑے ہوئے رہتے ہیں
ان کی بے رُخی بھی اک طرزِ تعلق ہے میاں!
کچھ نہ بھی کہنے سے سو تیر چلے رہتے ہیں
چُھو کے گزرے جو کبھی ان کے بدن کی خوشبو
ہم کئی روز مہکتے ہوئے رہتے ہیں
وقت کے پاس بھی مرہم نہیں ہوتا ان کا
کچھ زخم ایسے ہیں جو دل میں ہرے رہتے ہیں
محبت کی راہ میں یہ موڑ بھی آتا ہے اکثر
پاس ہوتے ہیں مگر فاصلے بنے رہتے ہیں
کوئی امید، نہ حسرت، نہ تمنّا، نہ گلہ
آج کل ہم بڑے آرام سے جئے رہتے ہیں
روک لیتے ہیں یہ آنسو تو سرِ محفل پر
کچھ نمی کے اثرات مژگان پہ سجے رہتے ہیں
وہ جو کہتے ہیں کہ اب کوئی تعلق ہی نہیں
عکس ان کی ہی نگاہوں میں سجے رہتے ہیں
ہم سے منسوب ہیں برسوں کی اداسیاں صدمے
ہم تو بس نام کے انسان بنے رہتے ہیں
بزمِ جاناں میں تو ابؔرار کوئی قدر نہیں
ہم تو بس وقت کی دیوار تلے رہتے ہیں

Share karain
Rasheed Tabasum

@rasheedtabasum

10 days ago

‎ ‎ ‎ ‎ ‎

ہو سکتا ہے آپ کی شادی زمین کے سب سے برے انسان سے ہو جائےجیسے حضرت آسیہ علیہا السلام کی فرعون سے ہوئی، لیکن یہ چیز اللــؔـہ سے ان کی محبت کو بدل نہ سکی!!!

ہو سکتا ہے آپ کی شادی زمین کے سب سے بہتر انسان سے ہو جائےجیسے اللہ کے نبی (لوط) علیہ السلام،لیکن پھر بھی آپ جنت سے رہ جائیں جیسے حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی!!

اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کی شادی کسی سے بھی نہ ہو جیسے حضرت مریم علیہا السلام، مگر اللــؔـہ آپ کو جنت کی تمام عورتوں سے بلند درجہ دے دے!!!

اپنی ترجیحات کو پہچانیں!محبت اور اعتبار سب سے پہلے اللہ کے ساتھ رکھــ͢ـیں

‎ ‎ ‎ ‎ ‎

1 Like
Share karain
Muhammad Ahsan Anwar

@ahsanshani786

10 days ago

دنیا کی اس بھاگ دوڑ میں آگے نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے دوستوں کو کبھی مت بھولیے گا۔
اصل جیت وہی ہے جس میں رشتے ساتھ رہیں۔

Share karain