
57,345 members
صوفی؟ اپنے روحانی پہلو کو بڑھانا چاہتے ہیں؟ یہاں دوسرے صوفیاء سے بات کریں۔
@1to1
یہ قیام کیسا ہے راہ میں؟
تیرے ذوقِ عشق کو کیا ہوا ؟
ابھی چند کانٹے چبھے نہیں ؟
تیرے سب ارادے بدل گئے،
@muhammadusman453549
💎 طوافِ عشق میں ...راستے کہاں بدلتے ہیں
جو اہلِ عشق ہیں وہ دائروں میں چلتے ہیں
....................
اے دردِ دل کے طلبگار!
جب انسان اپنے تمام غرور اور دنیا کی باتوں سے کٹ کر صرف اپنے پروردگار کی آواز سنتا ہے... تو اس کی روح کو ایک انوکھا قرار مل جاتا ہے... دل کا دنیا کے سامنے نہیں بلکہ اپنے خالق کی محبت میں عاجزی سے جھک جانا ہی بندگی کی معراج ہے... طوافِ عشق میں راستے کبھی نہیں بدلتے، کیونکہ جو اہلِ عشق ہوتے ہیں وہ بھٹکنے کے قائل نہیں ہوتے بلکہ وہ تو اپنے محبوبِ حقیقی کے گرد دائروں میں چلتے ہیں... اس دائرہ وار گردش میں ان کا باطن دنیا کی ہر فکر اور پریشانی سے آزاد ہو جاتا ہے... اپنے دل کے ویران گوشے کو اپنے مالک کی محبت سے آباد کیجیے۔
اے محبت کے مسافر!
یہ دنیا فانی ہے اور یہاں کے رشتے بھی ناپائیدار ہیں... جو دل اپنے پروردگار کی محبت میں جھک جاتا ہے، اسے پھر کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں رہتی... اس پاکیزہ سفر میں جب قدم عشق کی گردش میں آتے ہیں تو انسان کا دل ہر قسم کے خوف اور غم سے پاک ہو جاتا ہے... بس ہر وقت اپنے محبوبِ حقیقی کی یاد اس دائرے کی طرح دل میں بسی رہتی ہے... اپنی زندگی کے تمام لمحے اپنے خالق کی محبت کے نام کر دیجیے۔
اے شمع عشق کے پروانے!
جب دل میں سچی محبت اترتی ہے تو انسان کا ظاہر و باطن بدل جاتا ہے... دنیا کی بڑی سے بڑی دولت بھی اس محبت کے سامنے ہیچ محسوس ہوتی ہے... طوافِ عشق کی اس کیفیت میں بس ہر وقت اپنے پروردگار کا دھیان اور اس کی قربت کا میٹھا احساس دل کو گھیرے رکھتا ہے... اپنے دل کو اس سچی تپش سے گرم رکھیے اور اپنے خالق کے رنگ میں مکمل طور پر رنگ جائیے۔
اے ہمارے رحیم و کریم پروردگار!
ہم آپ کے عاجز اور گنہگار بندے ہیں... ہمیں اپنی محبت کی سچی راہ اور دل کا سچا سکون نصیب فرما دیجیے... ہمارے دلوں سے غیر کی محبت نکال کر اپنا نور بس دیجیے... اور ہم سب کو اپنے قربِ خاص کی دائمی دولت عطا فرما دیجیے۔آمین
...................
خاکپائے اولیاء،
(کَانَ اللّٰہُ لَہٗ عِوَضََا عَن٘ کُلِّ شَی٘ئِِ)
@muhammadusman453549
اس دنیا میں شوہر جیسا کوئی اپنا نہیں ہوتا_____!شوہر نام کے اس انسان کو کبھی پیسوں کا درخت مت سمجھنا_____! شوہر کو ہمیشہ سر پر چھایا بنانے والا برگد کا پیڑ سمجھنا یہ برگد کا پیڑ جب تک تم پہ چھایا دے گا تب تک مئیکے سسرال سبھی لوگوں کی نظر میں تمہاری قیمت رہیں گی____!برگد کا پیڑ جس طرح زمین کی گہرائی سے پانی کھینچ کر اوپر ٹھنڈی چھاؤ دیتا ہے____! اسی طرح شوہر خود سختیاں جھیل کر بیوی کو راحت دیتا ہے____! دنیا کا کوئی رشتہ اتنا بے غرض نہیں ہو سکتا جو اپنی جوانی اور صحت داؤ پر لگا دے___!جب شوہر کو پیسوں کی ترازو میں تولا جاتا ہے تو رشتے کی خوشبو اور برکت دونوں ختم ہو جاتی ہے___! جو عورت شوہر کو برگد کا پیڑ مان کر اس کی جڑوں کو محبت کا پانی دیتی ہے اس کا گھر ہمیشہ ہرا بھرا رہتا ہے یہ برگد کا پیڑ جس دن تمہارے سر کےاوپر سے چلا جائے گا اس دن کسی کی بھی نظروں میں تمہاری قیمت نہیں رہے گی چاروں طرف اندھیرا ہو جائے گا
@Saqibsfx
Ek meri mohabbat hai, ek Allah ki mohabbat hai.
Main uski ibadat karta hon, ye meri mohabbat hai.
Wo mujhe ibadat ki taufeeq deta hai ye uski mohabbat hai.
Main karoron mein khara use pukarta hoon
ye meri mohabbat hai.
Wo karoron mein meri pukaar sunta hai
ye uski mohabbat hai.
Beshak uski mohabbat har shay par bhaari hai.🤲❤