Group Hero

اسلام

15,337,445 members

🕋 روحانیت، احادیث، اسلامی تاریخ اور تعلیمات۔ روشن خیال گفتگو میں ساتھی ممبران کے ساتھ جڑیں کیونکہ ہم اسلام کی گہری سمجھ اور تعریف چاہتے ہیں۔

Group share karain
Waqas Bhutta

@WaqasBhutta93914075

about 8 hours ago

السلام علیکم
ایک بار محبّت سے درود شریف پڑھ کر react کریں🌺
❁بِسْــــــــــــــــــمِ اﷲِالرَّحْمَنِ اارَّحِيم❁۔

اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ📿🫠

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ،📿🫠

Share karain
zaid

@Zaid50210173

about 9 hours ago

کچھ رشتے ختم نہیں ہوتے، بس ان کی موجودگی خاموشی میں بدل جاتی ہے۔ وقت گزر جاتا ہے، لوگ بدل جاتے ہیں، مگر دل کے کسی کونے میں ایک آخری لمحہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔
میں نے ماضی کے بہت سے صفحے پھاڑ دیے، کئی یادیں وقت کے حوالے کر دیں، کئی باتوں کو خاموشی کی قبر میں دفن کر دیا، مگر عجیب بات یہ ہے کہ ایک لفظ آج بھی میرے اندر ویسے ہی زندہ ہے... "الوداع"۔
شاید کچھ لفظ کبھی پرانے نہیں ہوتے، کیونکہ وہ صرف کانوں تک نہیں بلکہ روح تک اتر جاتے ہیں۔ کاش بھول جانا اتنا آسان ہوتا جتنا لوگ کہہ دیتے ہیں۔ کچھ لوگ چلے جاتے ہیں، مگر ان کی کمی کہیں نہیں جاتی۔ دل آج بھی انہی قدموں کی آہٹ سنتا رہتا ہے جو کبھی لوٹ کر نہیں آتے۔
اور شاید کچھ کہانیاں مکمل ہونے کے لیے نہیں ہوتیں... وہ صرف یہ سکھانے آتی ہیں کہ بعض درد انسان کا ہمیشہ کا ساتھی بن جاتے ہیں۔

Share karain
zaid

@Zaid50210173

about 9 hours ago

⏳🏆⏳

  🖋🌹💠 سبــق آمـوز کہــانیــاں 💠🌹🖋

             👈 ماں کا قرض __!!

دوستو! کہتے ہیں کہ ایک بیٹا پڑھ لکھ کر بہت بڑا آدمی بن گیا۔ والد کی وفات کے بعد اس کی ماں نے ہر طرح کے کام کر کے اسے اس قابل بنایا تھا کہ وہ زندگی میں کامیاب ہو سکے۔
شادی کے بعد اس کی بیوی کو ماں سے شکایت رہنے لگی کہ وہ ان کے ’’اسٹیٹس‘‘ میں فِٹ نہیں ہیں۔ اسے لوگوں کے سامنے یہ بتانے میں بھی حجاب محسوس ہوتا کہ یہ ایک اَن پڑھ عورت اس کی ساس ہے۔
بات بڑھتے بڑھتے ایک دن اس مقام تک پہنچ گئی کہ بیٹے نے اپنی ماں سے کہا:
’’ماں! اب میں اس قابل ہو گیا ہوں کہ کسی بھی قسم کا قرض ادا کر سکتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ تم اور میں دونوں سکون اور خوشی سے زندگی گزاریں۔ اس لیے آج تم نے مجھ پر اب تک جو کچھ خرچ کیا ہے، اس کا پورا حساب سود سمیت لگا کر مجھے بتا دو۔ میں وہ سب قرض ادا کر دوں گا۔ اس کے بعد ہم الگ الگ سکون سے رہیں گے۔‘‘
ماں نے کچھ دیر سوچنے کے بعد جواب دیا:
’’بیٹا! حساب ذرا لمبا ہے۔ سوچ سمجھ کر بتانا پڑے گا۔ مجھے کچھ وقت چاہیے۔‘‘
بیٹے نے کہا:
’’ماں! کوئی جلدی نہیں ہے۔ دو چار دنوں میں حساب بتا دینا۔‘‘
رات ہوئی۔ سب لوگ سو گئے۔ کچھ دیر بعد ماں نے ایک لوٹے میں پانی لیا اور بیٹے کے کمرے میں داخل ہوئی۔ بیٹا اپنے بستر پر سو رہا تھا۔ ماں نے بستر کے ایک طرف پانی ڈال دیا۔
بیٹے نے کروٹ بدل لی۔
ماں نے دوسری طرف بھی پانی ڈال دیا۔ بیٹے نے پھر کروٹ بدل لی۔ وہ جس طرف کروٹ لیتا، ماں اسی طرف پانی ڈال دیتی۔
آخرکار بیٹا پریشان ہو کر اٹھ بیٹھا اور جھنجھلا کر بولا:
’’ماں! یہ آپ کیا کر رہی ہیں؟ میرے بستر کو پانی پانی کیوں کر دیا؟‘‘
ماں نے نہایت سکون سے جواب دیا:
’’بیٹا! تم نے مجھ سے پوری زندگی کا حساب بنانے کو کہا تھا۔ میں ابھی یہ حساب لگا رہی تھی کہ تم نے اپنے بچپن میں کتنی راتیں میرے بستر کو گیلا کیا اور میں نے تمہیں سنبھالتے ہوئے کتنی راتیں جاگ کر گزاری ہیں۔ یہ تو صرف پہلی رات کا حساب ہے اور تم ابھی سے گھبرا گئے ہو۔ میں نے تو ابھی وہ حساب شروع بھی نہیں کیا جسے تم کبھی ادا کر سکو!‘‘
ماں کی یہ بات بیٹے کے دل کو جھنجھوڑ کر رکھ گئی۔ اس کے سامنے اپنی پوری زندگی کی حقیقت آشکار ہو گئی۔
وہ رات اس نے سوچتے ہوئے گزار دی۔ شاید اسے یہ احساس ہو چکا تھا کہ ماں کا قرض ایسا قرض ہے جسے دنیا کی کوئی دولت ادا نہیں کر سکتی۔
ماں کی محبت، اس کی قربانیاں اور اس کی بے لوث خدمت کا کوئی مالی حساب نہیں ہوتا۔ ماں کی قدر اس وقت کیجیے جب وہ آپ کے درمیان موجود ہے، کیونکہ وقت گزر جانے کے بعد صرف افسوس باقی رہ جاتا ہے۔ (ماخوذ)

Share karain
QURAT Ulain

@Quratulain68174695

about 9 hours ago

Moja apna Liya Acha life patner cye Jo bus kuhbsort ho 🤭💗

Share karain
Zunair

@Zunar48350497

about 14 hours ago

Zunair

Share karain
Muhammad Ahmad

@Muhammad56433

about 21 hours ago

’’اگر میں ننانوے کام درست کروں اور ایک غلطی کر بیٹھوں، تو لوگ اس ایک کو پکڑ لیں گے اور ان ننانوے کو چھوڑ دیں گے۔‘‘

(امام شعبی رحمہ اللہ | حلية الأولياء لأبي نعيم : ٤/ ٣٢٠)

Share karain
FarAz AhmeD

@Faraz102030

1 day ago

نکاح صرف دو لوگوں کا ساتھ نہیں،
دو دلوں، دو خاندانوں اور دو زندگیوں کا خوبصورت رشتہ ہے۔ ❤️

محبت اگر پاک ہو تو منزل نکاح ہونی چاہیے،
کیونکہ سب سے خوبصورت محبت وہ ہے جو حلال رشتے میں بدل جائے۔ 🤍

اللہ ہر اُس دل کو ایک ایسا ہمسفر عطا فرمائے
جو سکون بھی بنے، عزت بھی اور زندگی بھر کا ساتھ بھی۔ آمین 🤲✨

Share karain
Hamzii Sardar

@Hamzii40437963

1 day ago

Asslam o alaikum

Share karain
Anonymous

1 day ago

A part from Surat ul Fajr

(The best way to read this, is thinking that Allah is addressing me directly.)

انسان (کا یہ حال ہے کہ) جب اسے اس کا رب آزماتا ہے اور عزت ونعمت دیتا ہے تو وه کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنایا

اور جب وه اس کو آزماتا ہے اس کی روزی تنگ کر دیتا ہے تو وه کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے میری اہانت کی (اور ذلیل کیا)

ایسا ہرگز نہیں بلکہ (بات یہ ہے) کہ تم (ہی) لوگ یتیموں کو عزت نہیں دیتے

اور (ایک دوسرے کو)، مسکینوں کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتے

اور (مُردوں کی) میراث سمیٹ سمیٹ کر کھاتے ہو

اور مال کو جی بھر کر عزیز رکھتے ہو

یقیناً جس وقت زمین کوٹ کوٹ کر برابر کر دی جائے گی

اور تیرا رب (خود) آجائے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر (آ جائیں گے)

اور جس دن جہنم بھی ﻻئی جائے گی، اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر آج اس کے سمجھنے کا فائده کہاں؟

وه کہے گا کہ کاش کہ میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا

پس آج اللہ کے عذاب جیسا عذاب کسی اور کا نہ ہوگا

نہ اسکی قید وبند جیسی کسی کی قید وبند ہوگی

(On the other hand)

اے اطمینان والی روح

تو اپنے رب کی طرف لوٹ چل اس طرح کہ تو اس سے راضی وه تجھ سے خوش

پس میرے خاص بندوں میں داخل ہو جا
اور میری جنت میں چلی جا

Share karain
FarAz AhmeD

@Faraz102030

1 day ago

میں ایک سادہ، محنتی اور ذمہ دار انسان ہوں۔ زندگی میں سکون، عزت اور ایک اچھے ہمسفر کی تلاش ہے۔ میری خواہش ہے کہ شادی ایک ایسے رشتے میں ہو جہاں دونوں ایک دوسرے کی عزت کریں، مشکل وقت میں ساتھ دیں اور مل کر اپنی زندگی بہتر بنائیں۔

میں یہاں صرف سنجیدہ اور شادی کے ارادے سے آیا ہوں۔ اگر آپ بھی ایک مخلص اور پُرسکون رشتے کی خواہش رکھتی ہیں تو خوشی سے بات شروع کی جا سکتی ہے۔ 🌹

1 Like
Share karain